مرد شادی کے بعد بھی دوسری لڑکیوں میں کیو دلچسپی لیتے ہیں.

اُردو
19
0
sample-ad

یہ ٹھیک نہیں ہے تم پردہ نہیں کرتیں مگر ایسے اپنی تصویر فیس بک پہ مت لگاؤ تمہارے کپڑے ٹھیک نہیں۔مگر میرے شوہر کو میں ایسے اچھی لگتی ہوں۔ اس نے جواب دیا۔تو گھر میں اسے پہن کے دِکھا دیا کرو پبلک میں ظاہر کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ میں نے تھوڑی خفگی سے کہاہاں تم نے ٹھیک کہا ۔ وہ ہمیشہ میری بات کو مثبت انداز میں لیا کرتی تھی۔ تصویر ہٹا لی گئی۔ کچھ دن بعد ایک اور تصویر لانگ اسکرٹ کے ساتھ فیس بک پہ پھر براجمان تھی۔ داد و تحسین سے بھرپور کمنٹس جن میں محرم نا محرم سبھی شامل تھے۔یا اللہ اس لڑکی کا کیا کروں ؟ اسے پھر سے سمجھایا ۔ اس کے پاس پھر وہی جواب تھا ۔ میں اپنے شوہر کو ایسے پسند ہوں۔ جب اس نے پہلی بار آئی بروز بنوائی ۔ میرے منع کرنے پہ اس نے وہی شوہر کو پسند ہے والی دلیل پیش کر دی، مگر اللہ کو پسند نہیں، اللہ نے لعنت بھیجی ہے ایسی عورتوں پہ، اس کے جواب میں “یار کیا کروں میری آئی بروز بہت پھیلی ہوئی ہیں ۔

بہت بدنما لگتی ہیں شوہر کو نہیں پسند۔اس گزرتے وقت میںجہاں دوپٹہ سے اسکارف اور اسکارف کے مختصر ہوتے ہوتے غائب ہو جانا، جینز کا مزید چست اور شرٹس کا ٹاپ میں بدلنا، ٹاپ کا بھی رفتہ رفتہ اوپر کھسکتے جانا،اور آج سے کوئی ایک ماہ پہلے میں نے اس کی واٹس ایپ پہ تصویر دیکھی جس پہ بے اختیار انا للہ پڑھا۔ آج اس نے روتے ہوئے مجھ سے شوہر کی بے اعتنائی کا شکوہ کیا۔اگر اتنی تگ و دو اللہ کے لیے کی ہوتی تو وہ کبھی منہ نہ موڑتا، پاگل لڑکی شوہر کے دل میں محبت تم نے نہیں ڈالنی، نہ تمہارا کوئی عمل اس محبت کو پیدا کر سکتا ہے۔ جب تک اللہ نہ چاہے، تم شوہر کی محبت میں ہر ناجائز کام کرتے کرتے بھول گئیں کہ جس اللہ نے لعنت بھیجی ہے ۔نوچنے اور نوچوانے والی پر وہ لعنت ذدہ شکل کیسے شوہر کو خوبصورت لگ سکتی ہے؟اللہ کی مان کر چلتی تو اللہ آسمان میں فرشتوں کو تم سے محبت کا حکم دیتا اور زمین میں انسانوں کو۔ کیا مجال تھی تمہارے شوہر کی وہ تمہاری طرف مائل نہ ہوتا۔ شوہر کی فرمانبرداری کرو مگر جہاں اس کی بات اللہ کے حکم سے ٹکرائے وہاں اللہ کی رسی تھام لو ۔یقین رکھو وہ تمہں گرنے نہیں دے گا۔ تم جتنی وفا شعار مجازی خدا سے رہیں، کیا ہی اچھا ہوتا اگر حقیقی خدا (اللہ) سے رہتیں۔ادی ایک بہترین رشتہ ہے جسے نبھانا آسان نہیں۔ دنیا میں اکثر شادیاں چھوٹی چھوٹی باتوں کی وجہ سے ناکام ہو جاتی ہیں۔ لیکن مرد حضرات یہ چند طریقے اپنا کر اپنی شادی شدہ زندگی کو جنت بنا سکتے ہیں۔ محبت کا اظہار کریںاپنی بیوی کو بتائیں کہ آپ اس سے محبت کرتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ڈنر کا پروگرام بنائیں ۔ اسے پھول اور تحائف دیں۔

تعریف جب بیوی تیار ہو تو اسکی تعریف کریں اسے بتائیں کہ وہ بہت خوبصورت ہے۔ اس پر کون سا رنگ جچتا ہے یا وہ کیسے کپڑوں میں زیادہ اچھی لگتی ہے ۔آپ کی باتوں سے بہت خوش ہوگی اور آپ کو خوش رکھنے کی زیادہ کوشش کرے گی۔  گھر کے کاموں میں مددگھر کے کام مثلاً برتن دھلوانا، بستر صاف کرنا یا گھر کی صفائی میں ہاتھ بٹانے سے بیگم کو سہولت ہوتی ہے ۔ جب وہ کہیں اور مصروف ہو تو بچوں کو بھی سنبھالیں تاکہ وہ اپنا کام سکون سے کر کے۔ دلچسپی کا سامانوہ جن سر گرمیوں میں حصہ لیناچاہتی ہے ان کی مخالفت نہ کریں ایسی چیزیں جن سے وہ خوش ہوتی ہے اسے مہیا کریں۔ اسے سہیلیوں سے ملنے اور انھیں گھر پر بلانے کی اجازت دیں۔  کاموں کو سراہناآپ کی بیگم گھرکیلئے جو کچھ کرتی ہیں اس کو سراہیں اس کا شکریہ ادا کریں اس کا کھانا پکانا ، بچوں کی دیکھ بھال کرنا، گھر کو سجانایاکوئی بھی امور خانہ داری ہو اس کی بھر پور تعریف کریں ۔ آپ کی حوصلہ افزائی اس کی ہمت کو اور بڑھائے گی۔ ضرورت کا خیالاس کی ضرورت کی چیزوں اور پسند کا خیال رکھیں اور اس کے کہے بغیر یہ چیزیں اسے مہیا کریں ۔بغیر مانگے کسی چیز کا مل جانا دوہری خوشی کا باعث بن جاتا ہے۔٭ سرپرائز اسے بتائے بغیر کوئی ڈنر ارینج کریں ۔ کوئی خوبصورت تحفہ دیں۔ کسی دن آفس سے جلدی آئیں اور ساتھ میں کھانا بھی لیتے آئیں یا اگر آپ دیر سے گھر آتے ہیں تو اسے فون پر بتادیں کہ وہ کھانا نہ بنائے۔ اسے وقت دیںآفس کے بعد کا وقت صرف ٹی وی دیکھ کر نہ گزاریں جب وہ آپ کے ساتھ ہو تو ٹی وی بند کردیں اور اس سے اچھی باتیں کریں۔

اس کی باتوں کو سنیں اور اگر کوئی مسئلہ درپیش ہو تو مل کر اسکا حل تلاش کریں۔٭ شاپنگ میں مدداس کے ساتھ شاپنگ پر جائیں اور کپڑوں کا انتخاب کرنے میں اس کی مدد کریں ۔ ہر بیوی چاہتی ہے کہ وہ اپنے شوہر کی پسند کی چیزیں پہنے ۔ یقیناًوہ آپ کے انتخاب کو اہمیت دے گی اور وہی چیزلے گی جو آپ کو پسند ہو۔٭ مشورہ لیںاپنے لیے بھی چیزوں کا انتخاب کرتے ہوئے اس کا مشورہ لیں۔ دیگر معاملات میں بھی اسکی رائے لینا غلط نہ ہوگا ۔ اس طرح اسے لگے گا کہ آپ اس کو اہمیت دیتے ہیں۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.