پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے اضافہ: ’حکومت کو پبلک ٹرانسپورٹ، سائیکلوں کے استعمال پر زور دینا چاہیے‘

سیاست
45
0
sample-ad

بدھ کی شب جب وفاقی حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کیا تو پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے کے اضافے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی petrolprice# سب سے تیزی سے ٹرینڈ ہوتا ہوا موضوع بن گیا۔

یاد رہے کہ دو ماہ قبل عیدالفطر سے قبل بھی وفاقی حکومت نےاوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کو منظور کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے کا اضافہ کیا تھا جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول 112 روپے 68 پیسے کا ہوگیا تھا.

اور اس سے قبل مئی میں پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 42 پیسے اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمت 108 روپے 31 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر حکومت کے اس فیصلے پر شدید تنقید نظر آئی اور لوگوں نے وزیرِ اعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ غریب عوام کی زندگی مشکل کی جا رہی ہے۔

صبور نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’خان صاحب، پلیز پویلین واپس چلے جائیں، سیاست کرنا آپ کے بس کی بات نہیں ہے۔ آپ مسلسل غریب پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.