اسحاق ڈار پر روپے کی مصنوعی قدر مستحکم رکھنے کے الزام غلط ہے، اسد عمر

سیاست
53
0
sample-ad

سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے تسلیم کیا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام میں جانے کے بعد معیشت میں خرابیاں پیدا ہونا شروع ہوئیں۔انہوں نے اسحاق ڈار پر روپے کی مصنوعی قدر مستحکم رکھنے کے الزام کی بھی تردید کردی

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں چلے گئے، اگر نہ جاتے تو بہتر تھا۔

انہوں نے کہا کہ سال کے وسط میں عالمی مارکیٹ کے حالات بھی ایمرجنگ مارکیٹ کے لیے ساز گار تھے اور آئی ایم ایف کے بغیر معاملات بہتر ہو رہے تھے لیکن آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے اعلان کے بعد خرابیاں پیدا ہونا شروع ہوئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پانڈا بانڈ سکوک پر کام ہو رہا تھا لیکن آئی ایم ایف معاہدے کے بعد اسے مؤخر کرنا پڑا، پاکستانی معیشت کو مکمل طور پر بدلنے کا موقع سینسر کیا گیا۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو ساری صورتحال بتائی کیونکہ فیصلہ انہیں کرنا تھا جس پر وزیراعظم نےکہا میں رسک لینے والا بندہ ہوں لیکن سب کہہ رہے ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام لینا ہو گا۔

انہوں نے ایف بی آر کے نظام. پر بھی تنقید کی اور کہا کہ پورا نظام کینسر زدہ ہے ملکی ترقی کے لئے آئندہ نسلوں کی خوشحالی کے فیصلے کرنا ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیصلہ قوم نے کرنا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ قوم کی خوشحالی کے فیصلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اشرافیہ کو اس ملک پر اعتماد کرنا ہو گا

اسد عمر نے کہا کہ اگر مستقبل کیلئے معاشی فیصلے 2023 کے الیکشن کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے تو حالات 2018 جیسے ہی ہوں گے۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.